International

پاکستان کے شہر میانوالی کے ایئربیس پر حملہ، 3 دہشت گرد ہلاک

176views

اسلام آباد: پاکستان کے شہر میانوالی کی ایئربیس پر دہشت گردانہ حملے میں جوابی کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران گراونڈ کیے گئے تین جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے میانوالی ٹریننگ ائیربیس پر آج علی الصبح حملے کی کوشش کی جس پر پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر پاکستانی فوج نے بر وقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ائیرفورس ٹریننگ ائیربیس میانوالی پر حملے کو ناکام بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ آئی ایس پی آر نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم رہنے کا عزم بھی کیا۔ ادھر تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان ملا قاسم نے دعویٰ کیا ہے کہ فدائین نے پی اے ایف ایئربیس میانوالی میں تربیتی اور جنگی طیارے تباہ کر دیئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر والے حملے میں 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیاں پسنی سے اورماڑہ جا رہی تھیں جب عسکریت پسندوں کی جانب سے ان پر حملہ کیا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.