West Bengal

پولیس اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق

198views

مالدہ، 26 نومبر :۔ پولیس اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ اس واقعہ میں دو نابالغ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ چنچل-1 بلاک کے موتیہار پور گرام پنچایت کے شیتل پور گاؤں میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام دنیسا بی بی (50) اور گوال الدین (70) ہیں۔ زخمیوں کے نام لیزا پروین (10) اور مجاول (06) ہیں۔گاؤں والوں کی شکایت ہے کہ دیہی پولیس گاؤں میں طویل عرصے سے دبنگئی کرتی آ رہی ہے۔ ہفتہ کی رات ملزم پولیس تفتیش کے نام پر نشے کی حالت میں اپنی کار میں گاؤں میں داخل ہو رہا تھا کہ کار بے قابو ہو کر ایک مکان سے ٹکرا گئی۔ جس کی وجہ سے گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ دو نابالغ شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد گاؤں میں لوگوں نے پولیس کے کردار کو لے کر احتجاج شروع کردیا۔ گاؤں والوں نے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مالدہ ضلع کونسل کے اسسٹنٹ چیئرمین اے ٹی ایم رفیق الحسین کا دعویٰ ہے کہ وہ متوفی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.