Sports

سیمی فائنل میں دھونی کا رن آؤٹ ہونا! آج تک بھارتی فین نفرت آمیز میل بھیج رہے ہیں

148views

کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2019 ورلڈکپ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو رن آؤٹ کرنے بعد سے آج تک بھارتی فینز کی جانب سے نفرت بھری ای میلز موصول ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے مہندرا سنگھ دھونی کے رن آؤٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میچ کے دوران جب انہوں نے بھارتی کپتان کو رن آؤٹ کیا اسکے بعد سے آج تک بھارتی فینز نفرت بھری ای میلز کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ذرہ برابر یقین نہیں تھا کہ بال اسٹمپس کو جاکر لگ جائے گی، شارٹ کھیلنے کے بعد دھونی رن لینے کی کوشش کررہے تھے اور میں بال کی طرف لپکا، باؤنڈری سے بھاگ کرآرہا تھا اور مجھے صرف ڈیڑھ اسٹمپ دیکھائی دے رہے تھے جس کو نشانہ لگانے کی کوشش کی اور میں کامیاب ہوگیا۔

رواں سال بھی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر جمی نیشم کو نشانے پر رکھ لیا تھا۔

بھاری مداحوں نے جمی نیشم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے تھے جس میں فینز کی بدسلوکی کا جواب مزاحیہ انداز میں دیا گیا تھا۔

اسی طرح فائنل میں شکست کے بعد بھارتی مداحوں نے آسٹریلوی کرکٹرز کی بیویوں اور بچوں کو ریپ کرنے دھمکی بھی دی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.