آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کا مقابلہ اپنے دیرینہ حریف پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔
آج بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے پیش نظر، گجرات کے DGP وکاس سہائے نے، پوری ریاست کے مختلف ضلع پولیس سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اِس بات کیلئے ہوشیار رہیںکہ بھارت-پاک عالمی کپ کرکٹ میچ کے دوران اور اِس کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔
گجرات پولیس فورس اور نیشنل سکیورٹی گارڈ NSG، ریپڈایکشن فورس RAF اور قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس NDRF کے، 6 ہزار سے زیادہ عملے کے افراد، احمد آباد کے حساس علاقوں میں اور موٹیرا علاقے میں نریندرمودی اسٹیڈیم پر تعینات کیے جائیں گے۔
بھارت اور پاکستان کو ابھی تک کھیلے گئے دو میچوں سے چار پوائنٹس حاصل ہیں۔
اِس سے پہلے کَل چنئی کے Chepauk اسٹیڈئم میں نیو زیلینڈ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔