ویلنگٹن، 2 اکتوبر (ہ س)۔ ٹم ساوتھی نے نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ٹام لاتھم اب کل وقتی کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کو مذکورہ بالا اعلان کیا۔یہ اعلان نیوزی لینڈ کی سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز 0-2 سے ہارنے کے چند روز بعد کیا گیا ہے۔ کل وقتی کپتان کے طور پر لاتھم کی پہلی اسائنمنٹ ہندوستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز ساوتھی نے 2008 میں ڈیبیو کرنے کے بعد ٹیم کے لیے 102 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 382 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے دسمبر 2022 میں کین ولیمسن سے کپتانی کا عہدہ سنبھالا اور 14 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی، چھ میں فتح، چھ میں شکست اور دو ڈرا رہے۔اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے بارے میں ساوتھی نے کہا کہ یہ ٹیم کے بہترین مفاد میں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے اتنے خاص فارمیٹ میں بلیک کیپس کی کپتانی کرنا بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ میں نے اپنے پورے کیریئر میں ہمیشہ ٹیم کو اولیت دینے کی کوشش کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے لیے بہت اچھا ہے۔‘‘نیوزی لینڈ جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے فاتح ہیں، اس وقت ڈبلیو ٹی سی ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ وہ ٹیبل ٹاپر بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلیں گے، جس کے میچ بنگلورو (20-16 اکتوبر)، پونے (28-24 اکتوبر) اور ممبئی (5-1 نومبر) میں ہوں گے۔
26
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
76واں قومی سینئر، جونیئر، سب جونیئر ٹریک سائیکلنگ مقابلہ
جھارکھنڈ نے 4 گولڈ سمیت کل 7 تمغے حاصل کیے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 21 نومبر:۔ جھارکھنڈ نے تمل ناڈو...
ویسٹ انڈیز کا گھر پر سب سے بڑا رن جیز
انگلینڈ کو چوتھے ٹی 20 میں 5 وکٹوں سے شکست دی گراس آئیلیٹ، 17 نومبر (یو این آئی) اوپنرز ایون...
روہت شرما پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع...
ایسٹرن ریجن انٹر یونیورسٹی ویمنس ہاکی مقابلہ
رانچی یونیورسٹی کی ٹیم میں چیمپئن بنی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 17 نومبر:۔ رانچی یونیورسٹی کی ٹیم نے ایسٹرن ریجن...