نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ روہت شرما نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو بتایا کہ وہ 22 نومبر کو پرتھ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ اور وہ آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف دو روزہ گلابی گیند کے پریکٹس میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔ روہت کی غیر موجودگی میں ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان جسپریت بمراہ ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ روہت نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور سلیکٹرز کو پہلے ٹیسٹ سے غیر حاضر رہنے کے امکان سے آگاہ کیا تھا لیکن انہوں نے بچے کی تاریخ پیدائش کے مطابق آخری لمحات میں آسٹریلیا جانے کا آپشن بھی رکھا تھا۔ جمعہ کے روز روہت کی بیوی ریتیکا نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ روہت کے ساتھ شبھمن گل کا بھی پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہونا تقریباً یقینی ہے۔ وہ WACA میں انٹرا اسکواڈ میچ کے دوسرے دن گل سلپ میں کیچ لینے کی کوشش میں زخمی ہو گئے تھے۔ اس ہفتے WACA میں پریکٹس کرنے کے بعد، ہندوستانی ٹیم منگل کے روز پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
52
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آئرلینڈ کی خواتین ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد
راجکوٹ، 16 جنوری (یو این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون...
ویمنز انڈیا نے آئرلینڈ کو 304 رن سے ہرا یا
ٹیم کی سب سے بڑی جیت، بھارت نے سیریز 0-3 سے جیت لی راجکوٹ، 15 جنوری (یو این آئی) پرتیکا...
جوکووچ فاریا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں داخل
میلبورن، 15 جنوری (یو این آئی) سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے بدھ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ...
دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے انگلینڈ کو 21 رن سے دی شکست
میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کی خاتون ٹیم نے ایلیس پیری (60) کی شاندار بلے بازی کے بعد...