میرٹھ23؍اکتوبر 2024ء (راست)16اکتوبر ؍ 2024ء کو یو، جی سی نے اپنے سب سے اہم مقابلہ جاتی امتحان NETاور JRF کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔جس میںشعبۂ اردو، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کی تین طالبہ فر حت اختر،لائبہ، عظمیٰ سحر نے اردو مضمون میںکامیابی حا صل کر کے اپنا اور شعبے کا نام روشن کیا ہے۔شعبے کی ہی ایک طالبہ نزہت اختر نے اسی امتحان میں پی۔ایچ۔ڈی کے لیے کوالیفائی بھی کیا ہے۔شعبۂ اردو کے اساتذہ اور اراکین نے ان سبھی ہو نہار طالبات کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اس موقع پرتقریب کی صدا رت کرتے ہو ئے معروف ادیب و ناقد پروفیسر اسلم جمشید پوری نے سبھی طالبات کو مبارک باد پیش کرتے اور مستقبل کے لیے اس امتحان کی تیاری کرتے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سچی لگن اور محنت سے کسی بھی امتحان کی تیاری کرتے ہیں تولازمی طور پر کامیابی کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں اور باری تعالیٰ کسی کی بھی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتا،اُسے اس کی محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے لیکن کسی بھی امتحان میں کامیابی کے اولین شرط سچی لگن اور محنت ہے۔ آپ سبھی طلبہ و طالبات آج ہی سے عہد کریں کہ خوب محنت اور دل لگاکر نہ صرف نصابی کتب بلکہ مقابلہ جاتی امتحان کے لیے بھی ضروری کتابیں پڑھیں گے پھر کوئی وجہ نہیں کہ آپ کسی بھی امتحان میں کامیاب نہ ہوں۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعبے کے استاد ڈاکٹر آصف علی نے بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دور مقابلہ جاتی اوراسپیش لائزیشن کا دور ہے۔ ہمیں مختلف جہات کی معلومات کے ساتھ ساتھ کسی ایک شعبے میں اپنی خصوصی کار کردگی دکھانی ہوگی۔ طلبا کو چاہئے کہ وہ اس کا خاص خیال رکھیں اور اپنے آپ کو کسی ایک مخصوص شعبے کے لیے خصوصی طور پر تیار کریں۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ ملک اور قوموں کی رہنمائی تعلیم یافتہ اور ماہرین ہی کے ذریعے ہوتی ہے۔ڈاکٹر الکا وششٹھ نے کہا کہ ایسے طالب علم جو نیٹ؍جے آر ایف یا دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کررہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بازار میں ملنے والی عام کتابوں سے پرہیز کریں اور جو مستند مصنف ہیں صرف انہی کی کتابوں کا مطالعہ کریں۔ ساتھ ہی لائبریری میں اچھی اور معیاری کتابوں کا مطالعہ بھی کریں۔اگر ہم کو مضبوط طالب علم ثابت کرنا ہے تو مطالعہ اور وقت کو دھیان میں رکھتے ہوئے امتحان کی تیاری کریں۔ یقینا کامیابی ملے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ارشاد سیانوی، سعید احمد سہارنپوری، محمد شمشاد کے علاوہ طلبہ و طالبات موجود رہے۔
29
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
روس ۔یوکرین جنگ
تاریخ میں پہلی بار انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائل داغا گیا نئی دہلی، 21 نومبر:۔ (ایجنسی) روس نے پہلی بار...
گوتم اڈانی کے خلاف امریکہ میں گرفتاری وارنٹ
امریکہ میں رشوت ستانی کا الزام، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (ہ...
امریکا میں گوتم اڈانی سمیت 8 افراد پر اربوں روپے کے فراڈ کا الزام
نیویارک کی وفاقی عدالت میںمقدمہ درج:اڈانی گروپ کے شیئروں میں زبردست گراوٹ نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) امریکہ...
گوتم اڈانی کومودی کا تحفظ حاصل ہونے کی وجہ سے انہيں گرفتار نہیں کیا گیا: راہل گاندھی
نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے...