پٹنہ، 14 نومبر :۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے روز پٹنہ کے تمام چھٹھ گھاٹوں کا معائنہ کیا۔ نتیش اسٹیمر پر سوار ہوکر تمام گھاٹوں کا دورہ کیا اور چھٹھ تہوار کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ مختلف محکموں کے تمام سینئر افسران موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے دیگھا گھاٹ سے گائیگھاٹ تک گنگا گھاٹ دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے افسران کو کئی ہدایات بھی دیں۔ تمام گھاٹوں پر بیریکیڈنگ کی جارہی ہے۔ واچ ٹاور کے ساتھ ساتھ روشنی کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے۔ کنٹرول روم، بیت الخلاء ، پینے کے پانی کے انتظامات اور میڈیکل کیمپ کے لیے جگہ مختص کی گئی ہے۔ چھٹھ ورتیوں کے لیے رات کو گھاٹ پر قیام کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ چھٹھ ورتیوں کے لیے بڑے گھاٹوں پر شیڈ بنائے جا رہے ہیں جو رات کو گھاٹوں پر ٹھہرتے ہیں۔ نگرانی کے لیے تمام گھاٹوں پر سی سی ٹی وی بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ کسی بھی چھٹھ ورتیوں اور گھاٹ پہنچنے والے لوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔
239
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
پیپر لیک کا خا تمہ ہونے تک تحریک جاری رہے گی: پپو
پٹنہ، 12 جنوری (یو این آئی) بہار کے پورنیا کے رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپو یادو نے کہا ہے...
منڈل کے مسیحا شرد یادو کو دوسری برسی پر آر جے ڈی دفتر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا
پٹنہ 12 جنوری 2025(راست) منڈل کے مسیحا، سابق مرکزی وزیر آنجہانی شرد یادو جی کی دوسری برسی کی تقریب ریاستی...
بہار-نیپال سرحد سے 1,600 کلو انسانی بال کے ساتھ 3 اسمگلر گرفتار
پٹنہ، 08 جنوری (ہ س)۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آڑ آئی) نے بہار کے مدھوبنی میں مغربی بنگال...
نتیش نے بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا: تیجسوی
پٹنہ، 8 جنوری (یو این آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر...