International

غزہ میں تباہی اور فلسطینیوں کی بے بسی کا تمسخراڑاتے اسرائیلی فوجیوں کی نئی ویڈیو

316views

شمال سے جنوب تک غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہر سو تباہی اور بربادی کے مناظر ہیں جب کہ خون خوار اسرائیلی فوجی اس تباہی کو دیکھ کر اس سے لطف اٹھاتے اور بربادی کو انجوائے کرنے کی اشتعال انگیز حرکتیں کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسے کئی مناظر وائرل ہو رہے ہیں جن میں صہیونی فوجیوں کو غزہ کے تباہ شدہ مکانوں کے ملبے کے اوپر کھلکھلا کر ہنسے اور تباہی پر طنزاور تمسخر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گویا یہ تباہی صہیونی فوج کی طرف سےان کے لیے تفریح طبع کا سامنا مہیا کر رہی ہے جب کہ ملبے کے نیچے نہتے اور معصوم شہریوں کی لاشیں تک نہیں نکالی جا سکیں

ملبے میں جھومتے صہیونی فوجی

متعدد اسرائیلی فوجیوں کو غزہ میں ملبے درمیان سائیکلوں پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ سائیکل ان فلسطینی بچوں کے ہوسکتے ہیں جن کے مکانات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں جب کہ مکانوں کے بار ٹوٹی پھوٹی سائیکلیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان مناظرنے غم وغصے کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر صارفین کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ قابض فوجی ایک فلسطینی لڑکے کی سائیکل پر ہو کر انجوائے کررہا ہے، ہوسکتا ہے کہ اس کا مالک اسرائیلی بمباری میں مارا جا چکا ہے اور اسرائیلی قابض فوجی اس کے سائیکل پر تفریح کرتے ہوئے تباہی سے لطف اندوز ہو کر وحشت اور بربریت کا ثبوت پیش کررہا ہے۔

بعض صارفین نے اس ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے فوجی ہیں جو فلسطینی بچوں سےان کی سائیکلیں چھین کر ان پر جنگ لڑر ہے ہیں۔

غزہ میں خونریز جنگ شروع ہونے کے بعد سے اشتعال انگیز قرار دیے گئے بہت سے مناظر سوشل میڈیا پر پھیل رہے ہیں جن میں صہیونی فوجیوں کو فلسطینیوں کی بے بسی کا مذاق اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

تقریباً دو ہفتے قبل نشر ہونے والے ایک گانے نے فلسطینی پٹی میں ہر کسی کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ اس گیت پر بڑے پیمانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ یہ اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے نشر کیا گیا تھا تاہم بہت زیادہ احتجاج کے بعد اسرائیلی براڈ کاسٹنگ کاروپوریشن نے اسے حذف کردیا تھا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.