نئی دہلی، 21 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے صنعتکار گوتم اڈانی کو بدعنوانی میں ملوث قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس میں ملوث ہیں، اس لیے کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔مسٹر راہل گاندھی نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی استغاثہ ایجنسی نے گوتم اڈانی کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں چارج شیٹ جاری کی ہے۔ اڈانی کی بدعنوانی کے خلاف امریکہ میں اقدامات ہو رہے ہیں لیکن ہندوستان میں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ صنعتکار گوتم اڈانی نے 2000 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی ہے اور اس کی امریکہ میں تحقیقات ہوئی لیکن ہندوستان میں ان کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا، اس لیے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اس معاملے میں جو بھی ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور جو بھی قصوروار پایا جائے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی بدعنوانی میں ملوث صنعتکار کے سرپرست بنے ہوئے ہیں اور اس کی بدعنوانی کو بڑھاوا دے رہے ہیں، اس لئے ہندوستان میں اڈانی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے کیونکہ مسٹر مودی اور ان کی حکومت اڈانی کی حمایت کر رہی ہے۔ مسٹر مودی اس میں ملوث ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ اگر اڈانی کو گرفتار کیا گیا تو وہ بھی پھنس جائیں گے، اس لیے وہ اس معاملے میں کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر نے اس معاملے میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کے مطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر جے پی سی اس معاملے کی تحقیقات کرتی ہے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا اور اڈانی کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
39
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
سپریم کورٹ نے ائیرپورٹ سیکورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی
کیس میں جھارکھنڈ کی اپیل مسترد کر دی نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا...
14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کیلئے ایک اور جھٹکا : شاہ
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ...
وزیر اعظم مودی 5 فروری کو مہاکمبھ کا دورہ کریں گے
نئی دہلی ۔21؍جنوری۔ ایم این این۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 5 فروری کو مہاکمب میلہ 2025 کا...
بی جے پی آئی تو دہلی کی کچی آبادیوں کو آسیب کی طرح نگل جائے گی: کیجریوال
نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے کچی آبادیوں اور...