National

’یہ انسان کی پیدا کردہ آفت ہے‘: ہائی کورٹ نے راجکوٹ میں آتشزدگی سے 27 اموات کا از خود نوٹس لیا

150views

گجرات کے راجکوٹ میں ٹی آر پی گیم زون میں زبردست آگ لگنے سے اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ کی اسپیشل برانچ کے سامنے ہوئی۔ اس کی سماعت جسٹس برین ویشنو اور جسٹس دیون دیسائی کی بنچ نے کی۔ اس دوران عدالت نے کہا کہ یہ انسان کی پیدا کردہ عافت  ہے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے راجکورٹ میں آتشزدگی کے واقعہ میں معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع کا ازخود نوٹس لیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ گیمنگ زون کی تعمیر اور آپریشن کے لیے باقاعدہ اور مناسب قوانین پر عمل نہیں کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ احمد آباد میں سندھو بھون روڈ، سردار پٹیل رنگ روڈ اور ایس جی ہائی وے پر گیمنگ زون عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ ہائی کورٹ نے احمد آباد، وڈودرا، سورت اور راجکوٹ میونسپل کارپوریشن سے وضاحت طلب کی۔

عدالت نے کہا کہ کارپوریشن کو یہ بتانا ہوگا کہ اس گیمنگ زون کو چلانے کی اجازت قانون کی کس شق کے تحت دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ کارپوریشن ایک دن کے اندر یہ معلومات فراہم کرے۔ اس کے ساتھ عدالت نے فائر سیفٹی رولز کی تعمیل کے حوالے سے بھی وضاحت طلب کی ہے۔واضح رہے کہ اس معاملے کی اگلی سماعت کل ہوگی۔ عدالت نے کل ریاستی حکومت کے ساتھ تمام میونسپل کارپوریشنوں کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ راجکوٹ کے ٹی آر پی گیم زون میں ہفتہ کو زبردست آگ لگ گئی، اس المناک حادثے میں 27 لوگوں کی موت ہو گئی۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق حادثے میں 9 بچے بھی جان کی بازی ہار گئے۔ آگ لگنے کے وقت گیمنگ زون میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی، کیونکہ ہفتہ کو چھٹی کا دن تھا، یہی نہیں ویک اینڈ پر بھیڑ کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے گیمنگ زون کی انتظامیہ نے 99 روپے انٹری فیس کی اسکیم رکھی تھی۔  اس معاملے میں ریاستی حکومت نے 5 رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی ہے، جو اس واقعہ کی تحقیقات کرکے 72 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.