Sports

امام الحق رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح کی ویڈیو اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

335views

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے اور  پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق 25 نومبر ہفتے کو نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

امام اور ان کی اہلیہ انمول محمود کی جانب سے اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو کہ اب وائرل ہیں۔

صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انمول نے اپنے نکاح پر خوبصورت ساڑھی زیب تن کی جب کہ امام الحق نے نکاح کے ایونٹ کے لیے ‘اوپن شیروانی’ کا انتخاب کیا۔

جوڑے کا نکاح لاہور میں ہوا جس میں دوست احباب سمیت رشتہ داروں نے شرکت کی۔

امام الحق اور انمول محمود نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا کہ آج ہم ناصرف پوری زندگی کے ہم سفر بن گئے ہیں بلکہ اپنی بہترین دوستی کے رشتے کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ سے ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔

کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ آج میں نے ناصرف بہترین دوست سے شادی کی بلکہ آپ کے دل میں اپنا ہمیشہ کے لیے گھر بھی پایا ہے۔

پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اس محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ایک دوستی کی طرح محسوس ہوتی ہے اور ایک دوستی جو ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر امام الحق اور انمول محمود کی قوالی نائٹ اور مہندی کی تصاویر و ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔

قومی کرکٹر کی قوالی نائٹ میں سرفراز احمد، بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اور یوٹیوبرز نے شرکت کی تھی۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.