National

ملک میں غذائی اجناس کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ تقریباً 3 ہزار 297 لاکھ ٹن

207views

زراعت کی مرکزی وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں غذائیاجناس کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ تقریباً 3 ہزار 297 لاکھ ٹن ہے۔ یہ سال 2021-22کے دوران حاصل کی گئی غذائی اجناس کی پیداوار سے تقریباً 141 لاکھ ٹن زیادہ ہے۔ سال2022-23 کیلئے اہم فصلوں کی پیداوار کا حتمی تخمینہ جاری کردیاگیا ہے۔ وزارت کے ذریعےجاری حتمی تخمینے کے مطابق غذائی اجناس کی پیداوار کا تخمینہ پچھلے 5 برسوں2017-18 سے لے کر 2021-22 تک غذائی اجناس کی اوسط پیداوار سے تین سو لاکھ ٹن زیادہہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ 2022-23 کے دوران چاول کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ تقریباًایک ہزار 350 لاکھ ٹن، گیہوں کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ تقریباً گیارہ سو لاکھ ٹناور دالوں کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ تقریباً 260 لاکھ ٹن ہے۔

زراعت کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے کہا ہےکہ حکومت زراعت سے متعلق اسکیموں اور پروگراموں کو خوش اسلوبی کے ساتھ نافذ کررہی ہے۔اِس طرح ہر فرد کی کوشش سے ریکارڈ غذائی اجناس کی پیداوار سمیت زراعت کے شعبے میں بہترنتائج برآمد ہورہے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.