West Bengal

کلکتہ ہائی کورٹ کی جج موسمی بھٹاچاریہ نے ٹاٹا سنگور کیس سے خود کو الگ کیا

129views

کلکتہ ہائی کورٹ کی جج موسمی بھٹاچاریہ نے ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ اور مغربی بنگال انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مابین جاری اس مقدمے کی سماعت سے خود کو علاحدہ کر لیا ہے، جس میں ہگلی ضلع کے سنگور میں چھوڑی ہوئی زمین پر سرمایہ کاری کی وجہ سے ٹاٹا موٹرس لمیٹڈ (ٹی ایم ایل) کے حق میں دیئے گیے ٹریبونل کے فیصلے کو مغربی بنگال انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ڈبلیو بی آئی ڈی سی) میں چیلنج کیا تھا۔

دہلی سری نگر انڈیگو کی فلائٹ خراب موسم میں پھنس گئی، خوف سے لرز اٹھے مسافر

واضح رہے کہ ٹاٹا موٹرس نے اپنی چھوٹی ’نینو‘ کار پروجیکٹ کے لیے پہلے سنگور میں پلانٹ لگانے کی تیاری شروع کی تھی، جسے بعد میں روک دیا گیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں 3 رکنی ثالثی ٹریبونل نے ریاستی حکومت کو کمپنی کو معاوضے کے طور پر باقی 765.78 کروڑ روپئے اور ستمبر 2016 سے اس پر 11 فیصد کی شرح سے سود ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ڈبلیو بی آئی ڈی سی نے اس فیصلے کو کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ یہ کیس جسٹس بھٹاچاریہ کی بنچ کو دیا گیا لیکن انہوں نے سماعت شروع ہونے سے پہلے ہی خود کو اس سے علاحدہ کر لیا۔

بی جے پی کا پارٹی آئین تبدیل! اب بغیر انتخابات ہوگی قومی صدر کی تقرری

قابل ذکر ہے کہ 2006 میں زبردست اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کے بعد بدھ دیو بھٹاچاریہ کی قیادت میں اس وقت کی حکومت نے ٹاٹا موٹرس کے نینو کار کے پروجیکٹ کے لیے سینگور میں زمین الاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اس منصوبے کے لیے اراضی کا حصول مکمل ہونے کے بعد وہاں فیکٹری لگانے کا کام شروع ہوا۔ اس معاملے میں دشواری اس وقت پیش آئی جب کچھ زمین مالکان نے معاوضے کے چیک قبول کرنے سے انکار کر دیا اور زمین کے حصول( Land Acquisition) کے خلاف تحریک شروع کر دی۔ ریاست میں اس وقت کی اہم اپوزیشن پارٹی ترنمول کانگریس کی لیڈر اور موجودہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حصول اراضی کے خلاف اس تحریک کی قیادت کی تھی۔

مراٹھا برادری کو 10 فیصد ریزرویشن کی منظوری، مہاراشٹر حکومت کا فیصلہ

بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی کے بعد ٹاٹا گروپ کے اس وقت کے چیئرمین رتن ٹاٹا نے آخر کار سنگور میں نینو پروجیکٹ پلانٹ نہ لگانے کا اعلان کیا اور پھر یہ پلانٹ گجرات کے سانند میں لگایا۔ 2011 میں اقتدار میں آنے کے بعد ممتا بنرجی کی زیر قیادت والی ریاستی کابینہ کے پہلے فیصلوں میں سے ایک یہ بھی تھا کہ سنگور میں تمام زمین مالکان کو زمین واپس کر دی جائے۔ بہرحال، کلکتہ ہائی کورٹ کی جج موسمی بھٹاچاریہ کے خود کو اس کیس سے علاحدہ ہونے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس اس کیس کو کس بنچ کو سونپتے ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.