7
انقرہ، 11 دسمبر (یو این آئی) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ “اسرائیلی حکومت جس راستے پرمصر اوربضد ہے، میں صاف صاف کہتا چلوں ، یہ ایک ٹھیک راستہ نہیں ہے صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں 15ویں سفراء کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 14 ماہ سے جاری 70 فیصد بچے اور خواتین سمیت 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے ہلاک ہونے والے اسرائیلی قتل عام کو کسی بھی طریقے سے روکا نہیں جا سکا۔ اس ملک میں موجودہ انتظامیہ خطے کے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا کر اپنے حملوں میں ہر گزرتے دن مزید توسیع لار ہی ہے۔”زیادہ خون بہانے اوربے گناہ شہریوں پر مزید بم گرانے سے سلا متی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اسرائیلی حکومت جس راستے پر چل رہی ہے وہ ایک بالکل غلط راستہ ہے ، یہی صورتحال غزہ اور فلسطین کی طرح شام میں بھی لاگو ہوتی ہے۔”