
85views
ہندوستانی سفیر کے ہمراہ اسپینش کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 25 اپریل:۔ جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے اپنے سرکاری دورہ اسپین کے دوران ریاست کے پائیدار ترقیاتی وژن کو پیش کرتے ہوئے اسپینش کمپنیوں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسپین اور انڈورا میں بھارت کے سفیر، جناب دنیش کے. پٹنایک بھی موجود تھے۔سفیر ہند نے اسپین میں موجود کاروباری اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جھارکھنڈ نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ صنعتی ترقی کے وسیع امکانات رکھتا ہے۔ ہیمنت سورین نے زور دیا کہ ریاست صنعتی ترقی کے ساتھ ساتھ فطری ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اسپینش سرمایہ کار اس سفر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس دورے پر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے ساتھ کلپنا سورین، چیف سکریٹری الکا تیواری، اویناش کمار اور دیگر افسران بھی ہیں۔
