West Bengal

اپر پرائمری میں ا ساتذہ کی تقرری کے لئے عدالت نے کونسلنگ کی اجازت دی

197views

کلکتہ 17اکتوبر(یواین آئی) کلکتہ ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے آج اپر پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری کیلئے کونسلنگ کو گرین سگنل دیدیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اپر پرائمری میں 14ہزار آسامیوں کی بھرتی کے لیے کونسلنگ کے آغاز کا راستہ صاف ہوگیا ہے اور کوئی روکاوٹ باقی نہیں رہی ۔پوجا کے موقع پر اپر پرائمری امتحان کے امیدواروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔
جسٹس سومن سین ڈویژن بنچ کے حکم پر آخرکار اسکول سروس کمیشن کو کونسلنگ کے لیے منظوری مل گئی۔جسٹس سومن سین کی ڈویژن بنچ نے اپر پرائمری میں کونسلنگ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تقرری عدالت کی ہدایت کے بغیر نہیں کی جاسکتی ہے۔
ایس ایس سی نے اپر پرائمری کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیاتھا۔ اس سال ہی ایس ایس سی نے تقریباً 14ہزار اسامیوں پر تقرری کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اسکول سروس کمیشن نے 2016 کے لیے بھرتی کا عمل شروع کرنے کے لیے درخواست دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرٹ لسٹ تیار ہے، عدالت کی اجازت ملتے ہی تو بھرتیاں شروع ہو سکتی ہیں۔ کمیشن نے عدالت کی توجہ مبذول کرائی۔
جسٹس موشومی بھٹاچاریہ نےشکایات ملنے پر 11 دسمبر 2020 کو پینل کو منسوخ کرکے ایک نیا پینل تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد یہ معاملہ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے کی بنچ کے پاس گیا۔ اگرچہ بھرتی کے عمل میں کوئی تعطل نہیں ہے تاہم عدالت نے کمیشن کو ہدایت کی کہ جن لوگوں کو شکایات ہیں ان کی شکایات سنیں۔ اس کیس کو جسٹس سبرتو تعلقدار کی ڈویژن بنچ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ڈویژن بنچ نئے پینلز کی تشکیل کے لیے رہنما اصول مرتب کرنے کی ہدایت دی تھی اور کہا تھا کہ عدالتی حکم کے بغیر بھرتی شروع نہیں کی جا سکتی ہے۔ کمیشن نے پھر کہا کہ پینل تشکیل دیا گیا تھا، جس کے لیے عدالت کی منظوری درکار تھی۔جسٹس تعلقدار کے ریٹائرمنٹ کے بعد کیس جسٹس سومن سین کی ڈویژن بنچ کے پاس چلا گیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.