کلکتہ 17اکتوبر(یواین آئی)تہوار کے موسم میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےکسانوں کے کروڑوں کے قرض معاف کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے۔ بنگلہ فصل بیمہ کے تحت کسانوں کے لیے 197 کروڑ کی رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سال مون سون کی وجہ سے بنگال میں کسانوں کے فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ کچھ جگہوں پر زیادہ بارش کی وجہ سے سیلاب ہے اور کچھ جگہوں پر بارش نہیں ہوئی، خشک سالی کی وجہ سے فصلوں کا نقصان ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں اس سال بارش کی کمی کی وجہ سے دھان کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں قرضوں پر کھیتی باڑی کرنے والے لاکھوں کسانوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ممتا بنرجی نے درگا پوجا سے قبل کسانوں کو راحت دینے کی کوشش کی ہے ۔
ممتا بنرجی نے بارش کی کمی سے متاثر چاول کسانوں کے قرض معاف کرنے کا فیصلہ کیا۔ نوبنو ذرائع کے مطابق اس موسم میں بارش نہیں ہونے کی وجہ سے بنگال کے 2 لاکھ 46 ہزار کسان دھان کی کاشت نہیں کر سکے ہیں ۔ اس لیے بنگلہ فصل بیمہ کے تحت کسانوں کے لیے 197 کروڑ کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔اس صورت میں کسانوں کو مزید رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بنگلہ فصل بیمہ 2019 سے شروع کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خود آج ایکس ہینڈل پر اس خوشخبری کا اعلان کیا۔ محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق بانکوڑا، پرولیا، مغربی بردوان، مغربی مدنی پور کے کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
185
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
اوقاف کا تحفظ ہم آخری دم تک کرتے رہیں گے: مولانا محمد شفیق قاسمی
کولکاتا،گذشتہ روز(راست)ضلع مرشد آباد مغربی بنگال کے بہرام پور میں عظیم الشان تحفظ اوقاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔مذکورہ پروگرام...
ڈی وی سی پانی چھوڑنے کا معاملہ: کلکتہ ہائی کورٹ نے ادھیر رنجن چودھری کو درخواست واپس لینے کی ہدایت دی
کلکتہ 9جنوری (یواین آئی) ریاستی کانگریس کے سابق صدر ادھیر رنجن چودھری نے گزشتہ سال ڈی وی سی سے پانی...
ضلع پرولیا بنگال کے حسین ڈیہہ جھالدہ میں حضراتِ قضاۃ کرام کے اہم خطابات
گھروں میں دینی فضاسازی گارجین حضرات کی اہم ذمہ داری :قاضی أنظار عالم قاسمی پرولیا،9جنوری(راست) امیرشریعت بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ...
دربھنگہ سوسل ویلفیئر سوسائٹی اور نارتھ کولکاتا ایکتا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ضرورتمندوں میں کمبل تقسیم
کولکاتا،31 دسمبر(راست)دربھنگہ سوسل ویلفیئر سوسائٹی اور نارتھ کولکاتا ایکتا ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ایک پروگرام وارڈ نمبر43 میں کمبل...