نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جموں میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے رہنما عمر عبداللہ کی قیادت میں آج تشکیل دی گئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور عوام کے حقوق بحال کرے گی۔کانگریس کے لیڈروں نے ‘ ایکس ‘ پر کہا کہ انڈیا اتحاد کی ریاستی حکومت عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر لڑے گی اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرے گی اور انہیں ان کے حقوق دلائے گی۔مسٹر گاندھی نے کہا “آج، جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد کے سینئر لیڈروں کے ساتھ میں نے ریاست کے نئے مقرر کردہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ جموں و کشمیر میں انڈیا اتحاد کی حکومت انصاف کی ، امیدوں کی اور برکت کی حکومت ہوگی ، یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی حکومت ہے جو اسمبلی سے لے کر دہلی تک ریاست کے ہر شہری کے حقوق کے لیے لڑے گی۔‘‘محترمہ پرینکا واڈرا نے کہا “جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ان کی کابینہ کے تمام اراکین کو بہت بہت مبارک ہو۔ اپنے ووٹ کی طاقت سے انصاف اور جمہوریت کی آواز بلند کرنے کے لیے جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ “انہوں نے کہا ” انڈیا اتحاد کی حکومت عوام کے زیر التوا حقوق کو واپس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تمام وعدوں اور عوامی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے پوری لگن کے ساتھ کام کرے گا۔”
8
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
1966 سے قبل بنگلہ دیش سے آسام آنے والے مہاجرین کے حقوق محفوظ
سپریم کورٹ نے شہریت قانون کی دفعہ ’6A‘ کو برقرار رکھا جدید بھارت نیوز سروسنئی دہلی، 17 اکتوبر:۔ (ایجنسی) سپریم...
بھاگلپور : شاہینہ میموریل اسکول میں ’یوم سر سید‘ کا انعقاد
بھاگل پور،17اکتوبر (راست) بھاگل پور کے محلہ برہ پورہ میں شاہینہ میموریل اسکول میں ’یوم سر سید‘ کا انعقاد اردو...
نایاب سنگھ سینی نےہریانہ کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیا
مسلسل دوسری بار بنے وزیر اعلیٰ، 13 وزاء نے بھی لیا حلف پنچکولہ، 17 اکتوبر(اے یوایس) نائب سنگھ سینی نے...
نکیتا پوروال نے فیمینا مس انڈیا کا خطاب جیتا
ممبئی، 17 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی نکیتا پوروال نے فیمینا مس انڈیا 2024 کا خطاب جیت لیا...