National

’انڈیا بلاک لوک سبھا انتخاب کے نتائج برآمد ہونے کے بعد 24 گھنٹے میں وزیر اعظم عہدہ کا نام بتا دے گا‘، سنجے راؤت کا دعویٰ

109views

شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد ’انڈیا‘ لوک سبھا انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد 24 گھنٹے میں وزیر اعظم عہدہ کے اپنے امیدوار کا اعلان کر دے گا۔

لوک سبھا انتخابات 2024: ووٹ شماری سے قبل جان لیں اس کا پورا عمل، 14 نکات میں سمجھیں پوری تفصیل

قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں 7 مراحل میں ہوئے لوک سبھا انتخاب کے بعد ووٹ شماری منگل کی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ اس سے قبل سبھی پارٹیاں اپنی اپنی طرف سے مستعد ہیں اور الیکشن کمیشن نے بھی ووٹ شماری کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

لوک سبھا انتخابات: ووٹ شماری کے پیش نظر کانگریس کارکنان پُرجوش، دہلی واقع ہیڈکوارٹر میں لگایا گیا عالیشان ٹینٹ

بہرحال، انڈیا اتحاد کے وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ ’’ہمارے پاس وزیر اعظم عہدہ کے لیے کئی امیدوار ہیں، لیکن بی جے پی کا کیا؟ انڈیا اتحاد نتائج سامنے آنے کے بعد 24 گھنٹے میں وزیر اعظم عہدہ کے اپنے امیدوار کا اعلان کرے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن خیمہ کے سبھی لیڈران دہلی میں ملاقات کریں گے اور وہیں وزیر اعظم عہدہ کے لیے نام کا اعلان ہوگا۔

ٹی-20 عالمی کپ کی تاریخ میں ’سپر اوور‘ کے کچھ دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، آئیے جانتے ہیں اس کی تفصیل

انتخابی بے ضابطگیوں اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایتیں مبینہ طور پر نظر انداز کرنے پر انتخابی کمیشن کی تنقید کرتے ہوئے راجیہ سبھا رکن سنجے راؤت نے کہا کہ ’’ہم نے انتخابی کمیشن کو 17 شکایتی خطوط لکھے، لیکن ہمیں ان پر کوئی جواب نہیں ملا۔‘‘

’تاج ایکسپریس‘ میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں مصروف، ویڈیو وائرل

کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کے اس دعویٰ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 4 جون کو ہونے والی ووٹ شماری سے قبل ملک بھر کے کئی ضلع مجسٹریٹس کو فون کیا ہے، راؤت نے کہا کہ ’’یہ انتہائی سنگین ایشو ہے۔ ہم نے پایا ہے کہ ان میں سے 12 (ضلع مجسٹریٹس) مہاراشٹر سے ہیں۔‘‘

Follow us on Google News