Bihar

بہار میں بی جے پی کو جھٹکا، مظفرپور کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد کانگریس میں شامل

140views

پٹنہ: بہار بی جے پی کو جھٹکا دیتے ہوئے مظفرپور سے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے آج کانگریس پارٹی کا ہاتھ تھام لیا۔ اجے نشاد نے دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب کے دوران بہار انچارج موہن پرکاش، کانگریس شعبہ ذرائع ابلاغ کے چیئرمین پون کھیڑا اور بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیات اختیار کی۔

اس موقع پر کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پون کھیڑا نے اجے نشاد کے بارے میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’پتہ نہیں کہ 2 اکتوبر کو پیدا ہونے والا شخص بی جے پی میں اب تک کیا کر رہا تھا!‘‘

قبل ازیں، بہار کی مظفر پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے معلومات دی اور کہا کہ بی جے پی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور بی جے پی دونوں کو ٹیگ کیا ہے۔

اجے نشاد نے ایکس پر لکھا، ’’محترم جے پی نڈا جی، بی جے پی کی طرف سے دھوکہ دہی سے عاجز آ کر میں پارٹی کے تمام عہدوں کے ساتھ بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔‘‘ اجے نشاد پہلے ہی پارٹی چھوڑنے کے اشارے دے چکے تھے۔ انہوں نے ایکس ہینڈل سے اپنے نام کے بعد ‘مودی کا پریوار’ بھی ہٹا دیا تھا۔ دریں اثنا، اجے نشاد بہار کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش پرساد سنگھ سے ملاقات کی۔ ان کی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.