International

سری لنکا کے وزیراعظم سرکاری دورے پر چین میں

79views

توقع کی جا رہی ہے کہ سری لنکن وزیراعظم اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا چھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ چینی حکام نے بیجنگ کے مضافات میں ایک ہوائی اڈے پر گوناوردینا کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

سری لنکن وزیراعظم پیر کے روز چین پہنچے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کولمبو کے اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا، ” شی اور گوناوردینا چین سری لنکا کی روایتی دوستی کو جاری رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔‘‘

سری لنکا کے برسوں سے جاری اقتصادی بحران کے دوران بیجنگ اور کولمبو کے درمیان تعلقات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ گزشتہ برس سری لنکا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے 2.9 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل کیا تھا۔ یہ مشروط قرض سری لنکا کے غیر ملکی قرض دہندگان کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے کولمبو کے ساتھ ایک سٹاف لیول معاہدہ کیا ہے تاکہ 337 ملین ڈالر کی ادائیگی کا راستہ ہموار کیا جا سکے، جو کہ چار سالہ بیل آؤٹ کی تیسری قسط ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.