National

’دنگل گرل‘ سہانی بھٹناگر کی موت سے غمزدہ عامر خان نے اس کے اہلِ خانہ سے کی ملاقات

107views

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں چھوٹی ببیتا پھوگاٹ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سہانی بھٹناگر اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ 19 سال کی عمر میں 16 فروری کو اس کا انتقال ہو گیا۔ سہانی کے انتقال کی خبر نے اس کے مداحوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی افسردہ کر دیا تھا۔ عامرخان کی کمپنی کی جانب سے اس وقت سہانی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا تھا لیکن اب عامر خان خود سہانی کے والدین سے ملنے فرید آباد ان کے گھر پہنچے۔

ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ نے بنائے 302 رن، سنچری میکر جو روٹ نے بنایا خاص ریکارڈ

نیوز پورٹل ’آج تک’ پر شائع خبر کے مطابق عامر خان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں سہانی بھٹناگر کی تصویر کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے ساتھ سہانی کے والد پونیت بھٹناگر اور والدہ پوجا بھٹناگر بھی ہیں، نیز سہانی کے بھائی بھی نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر عامر خان اور سہانی کے اہل خانہ کی تصویر وائرل بھی ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ غلط علاج کی وجہ سے سہانی بھٹناگر کی موت کم عمر میں ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل اداکارہ کے پیر میں فریکچر ہو گیا تھا۔ اس کا علاج کیا گیا لیکن استعمال کی جانے والی ادویات کا سہانی کے جسم پر مضر اثرات پڑنے لگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہانی کے والد نے بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل سہانی کے بائیں ہاتھ میں سوجن آنی شروع ہو گئی تھی جو دھیرے دھیرے  پورے جسم میں پھیل گئی تھی۔

’جنگ سے دور رہیں‘، روسی فوج میں ہندوستانی نوجوانوں کے شامل ہونے کی خبروں پر ہندوستانی وزارت خارجہ کی ہدایت

سہانی کے والد پونیت بھٹناگر کے مطابق ’’سوجن ظاہر ہونے کے بعد کئی ڈاکٹروں سے مشورہ کیا گیا، لیکن کوئی بھی ڈاکٹر بیماری کی صحیح تشخیص نہیں کر سکا۔ 6 فروری کو سہانی کو ’ایمس‘ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں اس کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس سے پتہ چلا کہ سہانی ڈرمیٹومایوسائٹس نامی بیماری میں مبتلا ہے جو ایک بہت ہی نادر انفیکشن ہے۔ اس بیماری کا واحد علاج اسٹیرائیڈس ہے جس کے دیے جانے کے بعد سہانی کے جسم کا آٹو امیون سسٹم (قوت مدافعت) متاثر ہوا اور یہ کمزور ہو گیا۔

دہلی: مہرولی علاقہ میں منہدم کی گئی 600 سالہ قدیم مسجد کے مقام پر نماز ادا کرنے کی درخواست، ہائی کورٹ سے مسترد

سہانی کے والد نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں کافی وقت لگتا ہے لیکن کمزور قوت مدافعت کے باعث سہانی کے پھیپھڑے کمزور ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے اس کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا اور اس کے لیے سانس لینا مشکل ہوگیا۔ وہیں سہانی کی والدہ پوجا بھٹناگر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے۔ وہ بچپن سے ہی ماڈلنگ کرتی تھیں۔ ’دنگل‘ کے لیے اسے 25 ہزار بچوں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ بچپن سے ہی کیمرہ فرینڈلی تھی۔

Follow us on Google News