National

ایئرفورس اسپتال میں علاج کے لیے جعلی ونگ کمانڈر بننے والا شخص 5 شناختی کارڈ کے ساتھ گرفتار

90views

دہلی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو فضائیہ کا ونگ کمانڈر بتا رہا تھا۔ یہ شخص 21 فروری کو فرضی شناختی کارڈ کی بنیاد پر پالم ایئر فورس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس فرضی ونگ کمانڈر کی شناخت 39 سالہ ونایک چڈا کے طور پر کی گئی ہے جو ملکہ گنج کا رہنے والا ہے۔ جب یہ شخص ایک حفاظتی گھیرا عبور کر کے دوسرے حفاظتی گھیرے تک پہنچا تو فضائیہ کے اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ ملزم کے پاس سے 5 جعلی شناختی کارڈ ملے ہیں۔

مشن سورج: ’آدتیہ ایل-1‘ نے سورج سے متعلق دی انتہائی اہم جانکاری، سائنسداں حیران

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ ’’21 فروری کو ایک پی سی آر کال موصول ہوئی تھی کہ ایک نامعلوم شخص دہلی کینٹ کے صدر بازار میٹرو اسٹیشن کے قریب پالم ایئر فورس اسٹیشن کے 3 ونگ کیمپ ایریا کے احاطے میں گھس آیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ جس شخص نے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی وہ 39 سالہ ونایک چڈا ہے۔ اس کے والد کا نام گورو چڈا ہے جو رانا پرتاپ باغ، ملکہ گنج دہلی میں رہتا ہے۔‘‘

دہلی: مہرولی علاقہ میں منہدم کی گئی 600 سالہ قدیم مسجد کے مقام پر نماز ادا کرنے کی درخواست، ہائی کورٹ سے مسترد

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ شخص خود کو وِنگ کمانڈر بتا کر ایئر فورس ڈینٹل اسپتال، تھمیا روڈ میں داخل ہوا تھا۔ اس نے جعلی کاغذات دکھائے تھے۔ آئی پی سی کی دفعہ 419/468/471/474 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ونایک چڈا نامی اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔ دریں اثنا ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ ایئرفورس ڈینٹل اسپتال میں علاج کروانا چاہتا تھا، اس لیے جعلی شناختی کارڈ کی بنیاد پر اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ جنوب مغربی دہلی کے ڈی سی پی روہت مینا کے مطابق ایئر فورس کے ایک جونیئر وارنٹ افسر کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Follow us on Google News