National

یوپی میں 13 ایم ایل سی سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان، 4 مارچ سے نامزدگی، 21 کو ووٹنگ

90views

لکھنؤ: پارلیمانی انتخابات کے  پیشِ نظر اتر پردیش میں بچھائی جا رہی سیاسی بساط کے درمیان الیکشن کمیشن نے ریاست کی 13 ایم ایل سی سیٹوں کے لیے بھی انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 مارچ سے کاغذات نامزدگی داخل کرنے اور 21 مارچ کو ووٹنگ ہونے کے بارے میں اطلاع دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس اعلان کے بعد پارلیمانی سیٹوں کی صف بندی کے ساتھ قانون ساز کونسل کے لیے بھی سیاسی لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

مشن سورج: ’آدتیہ ایل-1‘ نے سورج سے متعلق دی انتہائی اہم جانکاری، سائنسداں حیران

الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق ان 13 سیٹوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے 4 مارچ سے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے جائیں گے، 11 مارچ کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی، 12 مارچ کو کاغذات کی جانچ کی جائے گی اور 14 مارچ تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ اس کے بعد 21 مارچ کو ووٹنگ ہوگی اور اسی دن نتائج بھی آجائیں گے۔

بھاری نقدی کی برآمدگی اور مختلف شہروں میں جائیداد ہونے کا سی بی آئی کا دعویٰ جھوٹا ہے: ستیہ پال ملک

 جن 13 ایم ایل سی ممبران کی سیٹیں خالی ہو رہی ہیں ان میں یشونت سنگھ ( بی جے پی)، وجے بہادر پاٹھک  (بی جے پی)، ودیا ساگر سونکر (بی جے پی)، ڈاکٹر سروجنی اگروال (بی جے پی)، نریش چندر اتم (ایس پی)، بھیم راؤ امبیڈکر (بی ایس پی)، آشیش پٹیل (اپنا دل-ایس)، اشوک کٹاریہ (بی جے پی)، اشوک دھون (بی جے پی)، بکّل نواب (بی جے پی)، مہندر کمار سنگھ (بی جے پی)، محسن رضا (بی جے پی) اور نرملا پاسوان (بی جے پی) کے نام شامل ہیں۔

گوگل اے آئی ٹول ’جیمنی‘ نے پی ایم مودی سے متعلق سوال کا کچھ ایسا جواب دیا کہ مرکزی وزیر ہو گئے ناراض!

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ سماج وادی پارٹی سے علاحدہ ہونے والے سوامی پرساد موریہ نے اپنے ایم ایل سی کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد ان کی بھی سیٹ خالی ہوگئی ہے۔ اس پر 20 فروری سے ہی نوٹیفکیشن جاری ہے، لیکن ان 13 سیٹوں کے ساتھ اس سیٹ پر انتخاب کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سیٹ پر کبھی بھی انتخاب کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Follow us on Google News