Blog

راجستھان کے ہنومان گڑھ میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت

100views

ہنومان گڑھ، 29 اکتوبر :۔ راجستھان کے ہنومان گڑھ میں میگا ہائی وے پر ہفتہ کی رات موضع نورنگدیسر کے قریب کار اور ٹرالی کے درمیان تصادم میں کار میں سوار سات افراد کی موت ہو گئی۔ دو افراد زخمی ہوگئے۔ اس کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے میں پانچ کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چار زخمیوں کو ضلع اسپتال لایا گیا۔ یہاں دو لوگوں کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں نورنگدیسر کے گربچن سنگھ کی بیوی، دو بیٹے، دو بہو، ایک پوتا اور ایک پوتی شامل ہیں۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ایس پی ڈاکٹر راجیو پچار نے بتایا کہ رٹز کار میں بچوں سمیت نو افراد سوار تھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نورنگدیسر کے رہنے والے گربچن سنگھ مجبی کا خاندان اپنے گھر سے چار کلومیٹر دور ا?درش نگر گاوں میں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی کار میں واپس ا? رہا تھا۔ دریں اثنا، رات 10 بجے کے قریب ہنومان گڑھ-سردارشہر میگا ہائی وے پر گاوں لکھووالی شیر گڑھ کے درمیان تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرنے کے باعث کار سامنے سے ا?رہی سیمنٹ سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد سی او سٹی اروند بیرڈ اور ٹاون سی ا?ئی ویدپال شیوران ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد دیر رات ایس پی ڈاکٹر راجیو پچار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ٹرک ڈرائیور اور دیگر لوگوں نے گاڑی میں بری طرح پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔نورنگدیسر کے رہائشی خوشوندر سنگھ (30) ولد گربچن سنگھ مذہبی سکھ، رامپال سنگھ (35) ولد گربچن سنگھ، ریتو (14) بیٹی رامپال، پرمجیت (55) بیوی گربچن سنگھ، کملدیپ کور (28) بیوی خوشوندر سنگھ، رندیپ کور 30) بیوی رامپال سنگھ، منجیت (5) بیٹا خوشوندر سنگھ کی موت ہوگئی۔ شدید زخمی ا?کاش دیپ (16) ولد رامپال اور منراج کور (2) بیٹی خوشوندر کو بیکانیر ریفر کیا گیا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.