Bihar

تین سرکاری اسکول سمیت181اسکول کا رجسٹریشن منسوخ

112views

پٹنہ، 29 اکتوبر:۔بہارمیں 181 اسکولوں کارجسٹریشن منسوخ ہو گیا ہے، ان میں 178 امداد یافتہ سیکنڈری اسکول ہیں، جبکہ تین سیکنڈری اسکول ہیں۔ ہفتہ کیروز بہاراسکول ایگزامینیشن کمیٹی کی نو تشکیل شدہ گورننگ باڈی کی میٹنگ میں بورڈ کے چیئرمین ا?نند کشور نے یہ فیصلہ لیا۔ بہاراسکول ایگزامینیشن کمیٹی رجسٹریشن رول 2011 میں مذکوربیشترشرائط کو پورا نہ کرنے کی وجہ سے ان اسکولوں کی نامزدگی منسوخ کردی گئی ہے۔ بہاراسکول ایگزامینیشن بورڈ نے 3 سرکاری سیکنڈری اسکولوں کا الحاق منسوخ کردیا ہے۔ اس حوالے سے کمیٹی کا کہنا ہے کہ زمین کے معیار کے مطابق نہ ہونے، تفتیشی افسر سے تعاون نہ کرنے، اسکول کی تکمیل روکنے اورانرولمنٹ صفرہونے جیسے معاملے تھے۔ اسکولوں میں رول2011 میں بیان کردہ مختلف معیارات پرعمل نہیں کیا جارہا تھا۔ جن تین سرکاری اسکولوں کا رجسٹریشن منسوخ کیا گیا ہے ان میں مشرقی چمپارن کے ڈھیکہا واقع گرلس ہائی اسکول، ویشالی کے راجاپاکڑواقع متھرا پرساد گرلس ہائی اسکول اور جہان آباد کے بھگوان پورواقع گرلس ہائی اسکول ویرراشامل ہیں۔ بہاراسکول ایگزامینیشن کمیٹی نے بتایا ہے کہ 178 امداد یافتہ سیکنڈری اسکولوں کارجسٹریشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکول میں کلاس روم، اساتذہ، لیب، کمپیوٹر، بجلی کا نظام، بیت الخلا اور ٹیچراورطالبات کے لیے کامن روم معیار کے مطابق نہ ہونے پریہ کارروائی کی گئی ہے۔ کمیٹی نے یہ بھی بتایا ہے کہ جن اسکولوں کا الحاق منسوخ کردیا گیا ہے ان کے طلباء کو قریبی اسکولوں سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ ان کی پڑھائی جاری رہ سکے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.