National

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کا آغاز کیا

195views

وزیراعظم نریندر مودی نے آج بھارت کے پہلے علاقائی ریپڈٹرانزٹ سسٹم آر آر ٹی ایس کے تحت اترپردیش کے صاحب آباد سے بھارت کی پہلی علاقائی ٹرین RAPIDX کوجھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ وزیراعظم نے آرآر ٹی ایس راہداری کے ترجیحی سیکشن کا بھی افتتاحکیا، جو 17 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے غازی آباد، گُلدَھر، Duhaiاور Duhai ڈپو سمیت کُل پانچ اسٹیشنوںکو صاحب آبادسے جوڑے گا، جسے نمو بھارت کا نام دیا گیا ہے اور انہوں نے اپنے تجرباتکے بارے میں بتانے والے دیگر مسافروں سے ریل خدمات کے مثبت اثرات کے سلسلے میں باتچیت کی۔ انہوں نے بنگلورو میٹرو کی مشرق مغربی دو راہداریوں کی توسیع کو بھی ملک کےنام وقف کیا۔

صاحب آبادمیں ایک عوامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنابمودی نے کہاکہ آج پورے ملک کیلئے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ بھارت کی پہلی ریپڈ ریلسروس نمو بھارت ٹرین کو ملک کے نام وقف کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نمو بھارت ٹرینسے، نئے بھارت کے نئے سفر اور نئے عزائم کی وضاحت ہوتی ہے۔ اُنہوں نے بنگلورو کے عوامکو بھی نئی میٹرو سہولت پر مبارکباد دی۔

RRTSدنیا کے مقابلے، علاقائی آمدورفت کا ایک جدید ترین اور بہتریننظام ہے۔ ملک میں عالمی درجے کے نئے ٹرانسپورٹ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ذریعے، ملکمیں علاقائی رابطے میں یکسر تبدیلی لانے کے وزیراعظم کے وژن کے عین مطابق علاقائی ریپڈٹرانزٹ سسٹمRRTS تیار کیا جارہا ہے۔ یہ نظام ریل پر مبنی نیمتیز رفتار، جلد آمدورفت کرنے والا نظام ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.