National

میزورم اور چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کے چناؤ کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن

Election
264views

میزورم میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور چھتیس گڑھمیں پہلے مرحلے کے چناؤکیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہورہا ہے۔

میزورم میں سبھی 40 حلقوں ، جبکہ چھتیس گڑھ میں 90 سیٹوںمیں سے 20 سیٹوں کیلئے اگلے مہینے کی سات تاریخ کو پولنگ ہوگی۔ چھتیس گڑھ میں پہلےمرحلے کیلئے اب تک 127 امیدواروں نے اپنے پرچے بھرے ہیں۔

ان دونوں ریاستوں میں کاغذات کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی، جبکہ اس مہینے کی 23 تاریخ تک نام واپس لیے جاسکیں گے۔

اِدھر چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے، جبکہمدھیہ پردیش میں واحد مرحلے کے اسمبلی چناؤ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عملکل شروع ہوجائے گا۔

چھتیس گڑھ میں بقیہ 70 حلقوں ، جبکہ مدھیہ پردیش کی سبھی230 سیٹوں کیلئے پولنگ اگلے مہینے کی 17 تاریخ کو ہوگی۔

اِدھر کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے85 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ پارٹی نے پہلی فہرست کے تین امیدواروں کیجگہ نئے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ 

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.