ChhattisgarhNational

وزیراعظم مودی نے جگدلپور میں 27 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا

168views

وزیراعظم نریندر مودی نے آج چھتیس گڑھمیں قبائلی بستر ڈویژن کے ہیڈکوارٹر جگدل پور میں 27 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیتکے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم نے بستر ضلعے میںNagarnar میں قومی معدنیاتیترقیاتی کارپوریشن NMDC کےذریعے قائم کردہ اسٹیل پلانٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے کیلاگت سے تیار کیا گیا اسٹیل مربوط پلانٹ اعلیٰ معیار کا اسٹیل تیار کرے گا۔ اِساسٹیل پلانٹ اور ذیلی صنعتوں سے ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم ہوںگے۔جگدلپور کے اپنے دورے کے دوران جناب مودی نے Jagdalpur ریلوے اسٹیشن کی تجدید کاری کا سنگِ بنیاد رکھا اورAntagarh اورTaroki کے درمیان نئی ریلوےلائن اور جگدلپور اور دانتے واڑہ کے درمیان ڈبل ریل لائن پروجیکٹ کو بھی قوم کےنام وقف کیا۔وزیراعظم نے تاروکی اور رائے پور کے درمیان ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھائی۔اِن پروجیکٹوں سے اِس قبائلی خطے میں ریل کنکٹی ویٹی بہتر ہوگی اور خطے کی اقتصادیترقی کو رفتار فراہم ہوگی۔ اِس کے علاوہ وزیراعظم نے قومی شاہراہ نمبر 45 پرKunkuri اور چھتیسگڑھ-جھارکھنڈ سرحد کے درمیان نئی تعمیر کردہ سڑک کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.