International

آسٹریلیا: گرم ہوا کے غبارے سے گر کر ایک شخص کی ہلاکت

47views

آسٹریلوی شہر میلبورن کے اوپر سے گزرتے ہوئے ایک ہاٹ ائیر بیلون سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ اس شخص کی لاش میلبورن کے ایک رہائشی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔پیر کی صبح آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی کی طرف سے موصولہ خبر کے مطابق میک شہر میلبورن کے اوپر سے گزرتے ہوئے ایک ائیر بیلون حادثے کا شکار ہوا۔اس ائیر بیلون کے گرنے سے اس میں سوار ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس شخص کی لاش میلبورن کے ایک رہائشی علاقے سے برآمد ہوئی۔

اے اے پی اور مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح بیلون کے ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس غبارے میں سوار دیگر مکینوں سمیت عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیشی کارروائی کے ذریعے حادثے کے حالات کی وضاحت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی۔ تاہم آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی موت کو مشتبہ نہیں سمجھا جا رہا ہے۔

ائیر بیلون کا کیا بنا؟

آسٹریلیا کی نیشنل کمرشل ہاٹ ایئر بیلوننگ انڈسٹری اور آسٹریلوی بیلوننگ فیڈریشن کا کہنا ہے،”مسافروں اور پائلٹ کو اس واقع سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔‘‘ اُدھر میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اس ائیر بیلون کو بعد ازاں بحفاظت ایک پارک میں لینڈ کر گیا، پائلٹ اور صدمے کے شکار دیگر مسافروں کو نفسیاتی امداد کی پیشکش کی گئی۔

آسٹریلیا کی نیشنل کمرشل ہاٹ ایئر بیلوننگ انڈسٹری اور آسٹریلوی بیلوننگ فیڈریشن کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ،”ہاٹ ائیر بلون کے باسکٹس ڈیزائن کرتے ہوئے حفاظت کو ذہن میں رکھا گیا تھا تاکہ مسافروں کے حادثاتی طور پر باہر گرنے یا کسی بھی حادثاتی اخراج کے امکانات سے بچا جا سکے۔‘‘

آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اور سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.