National

جموں: سامبا سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزی، ایک جوان کی موت

137views

جموں و کشمیر: پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ وہ مسلسل جنگ بندی کی خلاف کر رہا ہے۔ پاکستانی رینجروں نے بیتی رات، بی ایس ایف کی چوکیوں کو نشانہ بنا کر رام گڑھ سب سیکٹر اور ارنیا سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ کی اور مورٹار داغے۔ جس پر بی ایس ایف کے جوانوں نے جوابی کارروائی کی اور منہ توڑ جواب دیا۔

پاکستان کی فائرنگ میں بی ایس ایف کا ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔ اسے علاج کے لیے پہلے رام گڑھ اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے جموں ریفر کردیا گیا ہے۔ لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پاکستانی رینجروں کی فائرنگ کے بعد بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے الرٹ جاری کر دیا ہے اورچوکسی بڑھا دی گئی ہے۔

وہیں، جموں و کشمیر کے شوپیاں میں بدھ-جمعرات کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے طویل مقابلے میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی آر ایف کا رکن بتایا جاتا ہے۔

اس مختصر انکاؤنٹر میں ایک مقامی دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کی شناخت میصر احمد ڈار ساکنہ وشرو شوپیاں کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق میصر احمد ڈار نے کچھ ہی روز قبل دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد سے ہتھیار سمیت کئی قابلِ اعتراض چیزیں برآمد کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اس سے پہلے بھی سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ تاہم فوج کے مطابق، جموں وکشمیر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر میں پہلے کے مقابلے میں بہت کمی واقع ہوئی ہے۔ فوج کے مطابق وادی کشمیر میں عسکری کاروائیوں میں بھی بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.