
235views
کولکاتا، 2 نومبر :۔ مغربی بنگال کی عالمی ثقافتی شناخت بن چکی درگا پوجا کئی حوالوں سے بہت خاص رہی ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ تہوار کے موسم میں کم از کم 85 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار ہوا ہے۔ اس میں کم از کم تین لاکھ لوگوں کو روزگار ملا۔ سکریٹریٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ برٹش کونسل درگا پوجا پر ایک اسٹڈی کر رہی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بار کم از کم 72 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار ہوا ہے۔ تاہم ریاستی حکومت کے اعداد و شمار اس سے مختلف ہیں اور کم از کم 85 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار ہوا ہے۔ اس میں ریاستی حکومت نے ٹیکس کی شکل میں کم از کم 750 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ مذکورہ اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر سال درگا پوجا کے کاروبار میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
