ممبئی، 2 نومبر:۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آج ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ہوئے عالمی کپ کے میچ میں سبھی کو انتظار تھا وراٹ کوہلی کی 49ویں سنچری کا، لیکن وہ 88 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے اور کرکٹ شائقین کا دل ٹوٹ گیا۔ لیکن ہندوستانی ٹیم نے مجموعی طور پر جو بلے بازی کی وہ لاجواب تھی، اور پھر اس کے بعد تیز گیندبازوں نے سری لنکائی بلے بازوں پر جو قہر ڈھایا وہ تو بے مثال ہی رہا۔ ہندوستان نے سری لنکا کے سامنے جیت کے لیے 358 رنوں کا ہدف رکھا تھا، لیکن پوری سری لنکائی ٹیم محض 19.4 اوورس میں 55 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح ہندوستان کو 302 رنوں کی ایک بہت بڑی فتح حاصل ہوئی۔ آج کے میچ میں وراٹ کوہلی بھلے ہی سچن تندولکر کی 49 سنچری کی برابری نہیں کر پائے، لیکن تیز گیندباز محمد سمیع نے خاموشی کے ساتھ کچھ ایسے ریکارڈ بنا ڈالے جس کی طرف میچ سے پہلے شاید ہی کسی کا دھیان تھا۔ محمد سمیع نے عالمی کپ میں ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 44 وکٹ لینے کا ظہیر خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ جیسے ہی انھوں نے آج سری لنکا کے خلاف اپنا پانچواں وکٹ لیا، انھوں نے عالمی کپ میں اپنے 45 وکٹ مکمل کر لیے۔ اتنا ہی نہیں، محمد سمیع نے ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 4 بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ انھوں نے ہربھجن سنگھ اور جواگل سری ناتھ کو پیچھے چھوڑا جنھوں نے 3-3 بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
357
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 57 رن سے شکست دی
سڈنی، 20 جنوری (یو این آئی) بیتھ مونی کی نصف سنچری (75) کے بعد جارجیا ویرہم (تین وکٹ) اور الانا...
نائجیریا نے نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو دو رن سے شکست دے دی
کچنگ (ملائیشیا) 20 جنوری (یو این آئی) کپتان لکی پیٹی (19)، للیان اُدے (18) رنز کی اننگز کے بعد گیند...
ایل ایس جی نے پنت کو ٹیم کا کپتان بنایا
کولکتہ، 20 جنوری (یو این آئی) لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے پیر کو ہندوستانی ٹیم کے وکٹ کیپر...
نیشنل یوگاسن مقابلہ میں ڈیوائن یوگا اکادمی کو ملا دو گولڈ سمیت 4 میڈل
جدید بھارت نیوز سروسرانچی، 20 ؍جنوری :بول پور ، شانتی نکیتن، مغربی بنگال کے ویویکانند آرم میں سوامی ویویکانند یوگ...