West Bengal

بنگال میں اب سردی بڑھے گی، پارہ گرنے لگا

166views

کولکاتا، 28 اکتوبر: درگا پوجا کیختم ہونے کے بعد میٹروپولیٹن شہر کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسم سرد ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 23.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو کہ معمول سے کم ہے۔ اس کی وجہ سے رات کو ہلکی سردی پڑ رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی محض 30.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کولکاتا کے علاوہ ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، پورولیا، بانکوڑا، بردوان اور مرشد آباد اضلاع میں بھی درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی الحال ریاست میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں بارش نہیں ہوئی ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.