International

نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن پہنچ گئے

144views

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے.

نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ سرخرو ہو کر اپنے ملک واپس جا رہے ہیں.

سنیچر کو دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایل ایم این کے قائد نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تمام معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں اور سرخرو ہو کر ملک واپس جا رہا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ حالات ہم نے خود ہی بگاڑے ہیں اور ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف تقریباً پانچ سال بعد وطن لوٹ رہے ہیں.

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی آمد پر مسلم لیگ ن نے لاہور مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسے کا اہتمام کر رکھا ہے. گزشتہ چند روز سے جلسے کی تیارں جاری ہیں۔

جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب پارٹی صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جلسے کی جگہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے میدان میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ریکارڈ کے مطابق 15 ایکڑ کے رقبے پر جلسے کے وسیع و عریض انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک کے دور دراز کے علاقوں سے لوگوں کی جلسے میں شرکت کے لیے روانگی ایک روز قبل ہی شروع ہو گئی تھی۔ جبکہ کئی قافلے لاہور پہنچ چکے ہیں۔

انتخابات کی تاریخ دینے کا مجاز ادارہ الیکشن کمیشن ہے: نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہی مجاز ادارہ ہےجو انتخابات کی تاریخ دے گا۔

سنیچر کو دبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایل ایم این کے قائد نے کہا کہ ’میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ تمام معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں اور اب سرخرو ہو کر ملک واپس جا رہا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ حالات ہم نے خود ہی بگاڑے ہیں اور ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا گیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’ہم 28 مئی والے ہیں، نو مئی والے نہیں۔

دس ہزار سے زائد پولیس کے اہکار تعینات

پولیس کے مطابق جلسے کو فول پروف سکیورٹی دینے کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ دس ہزار سے زائد پولیس اہلکار جلسے کے اطراف میں ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔

رات گئے پولیس کے اعلٰی افسران نے پنڈال میں سکیورٹی کے تمام امور کا جائزہ لیا جبکہ جلسے کے اطراف کی آبادیوں میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر سے جلسے کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.