اُمور خارجہ اور ثقافت کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے کَل یونان کے بیرون ملک اور عوامی سفارتکاری کے سکریٹری جنرل John Chrysoulakis سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں بھارت اور یونان کے درمیان مضبوط شراکت داری کے امکانات تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں بھارتی برادری کے گراں قدر تعاون کو تقویت بخشنے پر خاص طور سے زور دیا گیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں میناکشی لیکھی نے نتیجہ خیز بات چیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ وزیر موصوف نے سوئٹزرلینڈ کے سفیر Ralf Heckner سے بھی ملاقات کی اور دوطرفہ روابط کو مستحکم کرنے اور بھارت-سوئٹزرلینڈ کے 75 سالہ تعلقات پر بات چیت کی۔










Users Today : 271
Users Yesterday : 161
Users Last 7 days : 818
Users Last 30 days : 818
Users This Month : 804
Users This Year : 818
Total Users : 4562361