راجستھان کے چورو میں اتوار کو چورو-سالاسر ریاستی شاہراہ پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد ایک کار میں آگ لگنے سے 4 اور 7 سال کی عمر کے دو بچوں سمیت سات افراد زندہ جل گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔
تھانہ انچارج سبھاش بکرنیا نے بتایا کہ کار سوار لوگ سالاسر بالاجی مندر میں پوجا کر کے واپس آ رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور فائر بریگیڈ کو بلایا جس نے آگ پر قابو پایا۔ مرنے والے اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے رہنے والے تھے اور ان کی شناخت نیلم گوئل، آشوتوش گوئل، منجو بندل، ہاردک بندل، سواتی بندل، دیکشا اور ایک چار سالہ بچے کے طور پر ہوئی ہے۔
گاڑی میں گیس کٹ تھی جبکہ ٹرک میں روئی بھری ہوئی تھی۔ جب لاشیں نکالی جا رہی تھیں تو آدھا جلا ہوا موبائل فون ملا۔ افسران نے اس کی سم نکال کر دوسرے فون میں ڈالی جس کے فوراً بعد دوسری طرف والی خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنی ماں کو فون کیا تھا جو سالاسر بالاجی سے واپس آرہی تھیں۔ اس سے پولیس کو مرنے والوں کی شناخت کرنے میں مدد ملی۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593111