ریاض، 9 جون (یو این آئی) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کر دیا ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کیا ہے، جس کے تحت 212 ججوں کی تقرری اور ترقی دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان تمام ججوں کا تعلق وزارت انصاف کے ماتحت مختلف عدالتی اداروں سے ہے۔وزیر انصاف ڈاکٹر اور سپریم جوڈیشل کونسل کے قائم مقام سربراہ ولید الصمعانی نے کہا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد خدمات کی کارکردگی اور عدالتی شعبے سے فائدہ اٹھانے والوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور اس کے نتائج کے معیار کو بلند کرنا ہے۔انہوں نے سعودی قیادت کی مسلسل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شاہی فرمان مملکت میں عدلیہ کی کارکردگی کو مضبوط بنائے گا۔ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ججوں کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ انصاف کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
سعودی عرب میں 212 ججوں کی تقرری اور ترقی دی گئی
مقالات ذات صلة










Users Today : 179
Users Yesterday : 227
Users Last 7 days : 1206
Users Last 30 days : 1257
Users This Month : 1243
Users This Year : 1257
Total Users : 4562800