سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے لیے جاری کیے جانے والے ویزے کی مدت 3 ماہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزا اب تین ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ اردو کے مطابق وزارت نے اپنے ’ایکس‘ (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے اس استفسار پر کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ پر وضاحت کی ہے۔ اس استفسار کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہاکہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ھجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو ۔
سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ اور مدینہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔










Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4593118