Sports

نیشنل گیمس: مہاراشٹر نے 200 تمغوں کا ہندسہ عبور کیا

187views

پنجی، 8 نومبر :۔ مہاراشٹرا 37ویں قومی کھیلوں میں تمغوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے اور اختتامی تقریب میں صرف ایک دن باقی ہے اور تمغوں کی تعداد میں سرفہرست ہے۔مہاراشٹر کے لیے 200 واں تمغہ منگل کو میرامار بیچ میں ٹرائیتھلون مکسڈ ریلے میں ا?یا جب خواتین کی انفرادی فاتح مانسی موہتے نے ریس کے اختتامی مراحل میں تقریباً دو منٹ سے پچھڑتے ہوئے وقت کو کور کیا اور اپنی ٹیم کو 1:51.19 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ گزشتہ چیمپئن تمل ناڈوکے خلاف جیت دلا دی۔ موہتے کا یہ کھیلوں کا پانچواں طلائی تمغہ ہے کیونکہ انہوں نے ماڈرن پینٹاتھلون کے بائیتھل مقابلے میں تین طلائی تمغے جیتنے سے پہلے اتوار کو انفرادی مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اس کے گولڈ میڈل جیتنے والے ٹیم میں ان کے ساتھی پارتھ میراج نے اپنی مہم چھ تمغوں کے ساتھ ختم کی۔ جس میں چار طلائی اور ایک چاندی شامل ہیں، جو انہوں نے ماڈرن پینٹاتھلون میں جیتا تھا۔مہاراشٹرا نے 70 سونے، 64 چاندی اور 69 کانسے سمیت 203 تمغے جیتے ہیں۔ دفاعی چیمپئن سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ (ایس ایس سی بی) 55 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ ہریانہ نے 50 گولڈ میڈلز کے ساتھ ایس ایس سی بی سے اپنا فرق کم کر لیا ہے۔میزبان گوا اس وقت 12 طلائی، 12 چاندی اور 26 کانسے سمیت کل 50 تمغوں کے ساتھ 12 ویں نمبر پر ہے۔مغربی بنگال کی میہولی گھوش نے مینڈیرم شوٹنگ رینج میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں 253.7 کے شاندار اسکور کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ہریانہ کی نینسی منڈھوترا (251.0) نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ مغربی بنگال کی سواتی چودھری نے کانسے کا تمغہ جیتا۔میہولی اور نینسی نے بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہ کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور نرمدا نتن راجو نے تیسرے نمبر پر کوالیفائی کیا تھا۔ تاہم وہ فائنل میں ساتویں نمبر پر رہیں۔ پنجاب کی راجیشوری کماری نے دو راونڈز میں 50 کے بہترین اسکور کے ساتھ خواتین کے ٹریپ ایونٹ کی قیادت کی، جبکہ گجرات کے بختیار الدین ملک نے پرنم شوٹنگ رینج میں دو راونڈ مکمل ہونے کے بعد مردوں کے ٹریپ ایونٹ میں 49 کے اسکور کے ساتھ برتری حاصل کی۔ چاپورا ندی پر، مدھیہ پردیش نے اسلیلم میں تمام چاروں گولڈ میڈل جیت کر اپنا تسلط برقرار رکھا، ا?ج ، کینوئنگ اور کیاکنگ مقابلے کا اختتامہوا اور ان کے طلائی تمغوں کی تعداد 27 ہو گئی۔ کیمپل اسپورٹس ولیج میں کلاریپیٹو مقابلے میں کیرالہ نے دن کے تمام طلائی تمغے جیتے۔ کیرالہ نے سب سے قدیم روایتی مارشل ا?رٹ فارم میں اپنا غلبہ ظاہر کرتے ہوئے تمام 11 طلائی تمغے جیتے ہیں۔ ہریانہ نے پڑوسی پنجاب کو ایک کشیدہ شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر خواتین ہاکی کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ بدھ کو فائنل میں ان کا مقابلہ مدھیہ پردیش سے ہوگا، جس نے جھارکھنڈ کو ایک اور کشیدہ شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔مردوں کے سیمی فائنل میں، کرناٹک نے مہاراشٹر کو نو گول کے سنسنی خیز مقابلے میں 4-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ ہریانہ سے ہوگا۔ ہریانہ نے اترپردیش کو ایک گول سے شکست دی۔پیڈم ملٹی پرپز انڈور اسٹیڈیم میں، ایس ایس سی بی باکسروں نے مردوں کے باکسنگ مقابلے میں سات میں سے چھ فائنل میں جگہ بنائی۔ ہریانہ کی نمائندگی کرنے والی عالمی چیمپئن سویتی بورو نے 75-70 کلوگرام زمرے کے فائنل میں داخلہ لیا، گوا کے چھ باکسروں نے میزبانوں کے لیے مزید چھ تمغے یقینی بنائے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.