National

مودی اپنے دوستوں کے ہیں کسانوں کے نہیں: راہل گاندھی

مودی اپنے دوستوں کے ہیں کسانوں کے نہیں: راہل گاندھی
206views

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کے لیے سب کچھ کر سکتے ہیں لیکن کسانوں کی بھلائی کے لیے کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ’کیا مودی کے دوستوں کا قرض معاف کر دیا گیا، ہاں؟ کیا مودی دوستوں کو کارپوریٹ ٹیکس میں چھوٹ ملی، ہاں؟ کیا مودی کے دوستوں کو سستی زمینیں دی گئیں؟ ہاں۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اپنے دوستوں کے مفاد میں ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں لیکن انہیں کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے ہیں۔ راہل  گاندھی نے کہاکہ ‘لیکن کیا کسانوں کی آمدنی دوگنی ہو گئی ہے؟نہیں۔ کیا کسانوں کے قرضے معاف کر دیے گئے؟ چند ایک کے درمیان ہندوستان کے وسائل کو ضائع کرنے کی ‘متر پالیسی’ مودی کی ان لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہے جنہوں نے ہندوستان کو بنایا ہے۔

اسلاموفوبیا اور نسل پرستی: برطانوی سیاست دان کی پارلیمانی پارٹی کی رکنیت معطل

کسانوں کے مفادات کے لیے کانگریس کی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاکہ “کانگریس ہر کسان، ہر مزدور اور آخری صف میں کھڑے غریبوں کے لیے منصفانہ پالیسیاں بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔”

Follow us on Google News