National

مہاراشٹر میں ریزرویشن کے لئے مراٹھا برادری کا احتجاج، جرانگے پاٹل کے اعلان پر سڑکیں جام

158views

جالنا: ’شیوبا سنگٹھن‘ نامی تنظیم کے سربراہ اور مراٹھا برادری کے لیے تحریک کی قیادت کر رہے منوج جرانگے پاٹل کی کال پر ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے کئی شہروں میں سڑک جام کر احتجاج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مراٹھا ریزرویشن کے حامیوں نے اورنگ آباد، سولاپور اور دیگر شہروں میں مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک کو تیز کیا۔ دریں اثنا، جرانگے پاٹل نے الزام عائد کیا کہ مہاراشٹر حکومت مراٹھا ریزرویشن کی تحریک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

یوپی پولیس سپاہی بھرتی امتحان منسوخ! پیپر لیک پر امیدواروں کے احتجاج کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی کا اعلان

جرانگے پاٹل کی کال پر مراٹھوں کی بڑی تعداد ممبئی-ناگپور سمردھی ایکسپریس وے سمیت اہم سڑکوں پر بیٹھ گئی اور صبح 10.30 بجے سے ٹریفک جام کر کے احتجاج کیا۔ کارکنوں نے بینر، پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مکمل مراٹھا ریزرویشن کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا، اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ایچ ایس سی بورڈ امتحانات میں شرکت کے لیے جانے والے طلبہ کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

جھارکھنڈ: دھنباد ریل ڈویژن میں افسوسناک حادثہ، ٹرین سے کٹ کر دو ریل اہلکاروں کی موت

جارنگ پاٹل نے اپنے حامیوں سے امن برقرار رکھنے، تشدد سے باز رہنے اور سڑک جام تحریک کی ویڈیو بطور ثبوت ریکارڈ کرنے کی اپیل کی۔ جن مقامات پر راستہ روکو تحریک چل رہی ہے وہاں صبح سے ہی پولیس تعینات ہے۔

دریں اثنا، منوج جرانگے نے جالنا ضلع کے اپنے گاؤں انتروالی سرتی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتوار کو اپنا اگلا منصوبہ ظاہر کریں گے۔ انہوں نے برادری کے لوگوں سے بھی وہاں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

اتر پردیش: کاسگنج میں اندوہناک سڑک حادثہ، عقیدتمندوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تالاب میں گری، 15 افراد ہلاک

جرانگے نے الزام لگایا کہ حکومت کوٹہ کے لیے ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے اور کنبی مراٹھوں کے ‘خون کے رشتہ داروں’ سے متعلق نوٹیفکیشن کو قانون میں تبدیل کرنے میں تاخیر پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے پولیس پر ریاستی وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس کے حکم پر مراٹھا مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرنے کا بھی الزام لگایا۔

Follow us on Google News