National

الیکٹورل بانڈ پر کانگریس کے اشتہار کو اکثر اخبارات نے چھاپنے سے انکار کر دیا! جے رام رمیش

106views

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نے انتخابی بانڈز سے بی جے پی کی کمائی پر ایک اشتہار تیار کیا اور اسے مسلسل دوسرے دن اخبارات کو بھیجا لیکن چند اخبارات کے علاوہ کسی نے اسے شائع نہیں کیا۔

انہوں نے کہا، “آج بھی کچھ اخبارات نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے دیے گئے اس اشتہار کو چھاپنے سے انکار کر دیا، جب کہ کچھ دیگر اخبارات نے اسے چھاپا۔ ہم ان لوگوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسے چھاپنے کا حوصلہ دکھایا۔‘‘

اشتہار میں لکھا گیا ہے، ’’دنیا کا سب سے بڑا چندہ وصولی کا ریکیٹ- ’چندہ دو، دھندہ لو‘۔ بی جے پی نے 2 جنوری 2018 سے 15 فروری 2024 تک الیکٹورل بانڈز سے 82 ارب روپے سے زیادہ کی وصولی کی۔ بدل دو اس بار، وصولی کی سرکار‘‘

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.