National

لوک سبھا انتخابی نتائج: نارتھ سینٹرل ممبئی سے کانگریس کی جیت، ورشا گائیکواڑ نے بی جے پی امیدوار اجول نکم کو شکست دی

110views

ممبئی: لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی 242 سیٹوں تک محدود رہ گئی ہے اور این ڈی اے 300 کے اعداد و شمار تک بھی نہیں پہنچ پایا۔ کانگریس نے اس الیکشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مہاراشٹر میں بھی ایسا ہی ہوا۔

ممبئی نارتھ سینٹرل لوک سبھا سیٹ کی بات کریں تو بی جے پی کو یہاں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی اجمل قصاب کے معاملہ میں سرکاری وکیل اجول نکم کو بی جے پی نے ٹکٹ دیا تھا لیکن اجول نکم کانگریس کی امیدوار ورشا گائیکواڑ کے سامنے نہیں ٹھہر سکے۔

ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کے اجول نکم آگے تھے۔ آخری راؤنڈ میں ورشا گائیکواڑ نے بی جے پی امیدوار اجول نکم کو 16514 ووٹوں سے شکست دی۔ ورشا گائیکواڑ کو کل 445545 ووٹ ملے۔ وہیں بی جے پی امیدوار اجول نکم کو کل 429031 ووٹ ملے۔ اس لوک سبھا حلقہ میں کل 6 اسمبلی سیٹیں ہیں جن میں ولے پارلے، کاندیوالی، کرلا، باندرہ ایسٹ، باندرہ ویسٹ اور کلینا شامل ہیں۔

Follow us on Google News