جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 27 اکتوبر: جے ایم ایم کے جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں چیف الیکشن کمشنر کو ایک خط لکھا ہے، جس میں جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل افسر کے روی کمار، آئی پی ایس اے وی ہومکر اور سنجے آنند لاٹکر کے خلاف الزامات لگائے ہیں۔ خط میں عہدیداروں کے ذریعہ اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے اور ایک مخصوص سیاسی جماعت (بی جے پی) کے حق میں انتخابی عمل میں مداخلت کرکے ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام حقائق کی غیر جانبداری اور مکمل چھان بین کے بعد مذکورہ عہدیداروں کی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہیں فوری طور پر انتخابی عمل سے ہٹا دیا جائے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ اس وقت ہیمنت سورین جی ریاست کے وزیر اعلیٰ ہیں اور جے ایم ایم پارٹی کے اسٹار کمپینر بھی ہیں۔ جس طریقے سے ہیمنت سورین کے تجویز کنندہ کو ان کی نامزدگی پر اثر انداز ہونے کے لیے متاثر کیا گیا وہ ایک مجرمانہ سازش کے ساتھ ساتھ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
50
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
You Might Also Like
میّاں سمّان یوجنا کی پانچویں قسط 11 دسمبر تک مل جائے گی
تقریباً 57 لاکھ خواتین کے کھاتے میں پہونچیں گے 2500 روپے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ جھارکھنڈ کی خواتین کے...
ہیمنت کابینہ کے فیصلے سے تلملائے ہیمنتا
جھارکھنڈ میں ’کچھ چیزوں ‘ کا مطالعہ کرنے کیلئے دو وفد بھیجیں گے جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ اسمبلی...
بنگال سے آلو کی سپلائی روکنے کے بعد ہیمنت سورین ایکشن میں
چیف سکریٹری کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی جدید بھارت نیوز سروسرانچی، یکم دسمبر:۔ چیف منسٹر...
ایڈز ایک خاموش قاتل بیماری ہے، اس کی جانچ کرانے میں نہ شرمائیں اور نہ گھبرائیں
پاکوڑ میں عالمی یوم ایڈز کے موقع پر انسانی زنجیر بنا کر عوام کو آگاہ کیا جدید بھارت نیوز سروسپاکوڑ یکم...