National

آسام کے سونا پور میں بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کی روک، آسام حکومت کو نوٹس جاری

68views
نئی دہلی، 30 ستمبر (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے آسام کے سونا پور علاقے میں جاری بلڈوزر کاروائی پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت نے آسام حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم دیا۔ آسام کے سونا پور کے 48 باشندوں نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضی دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے 17 ستمبر کے حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے ان کے مکانات گرائے جا رہے ہیں۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا جس کے مطابق انہیں تجاوزات کا ذمہ دار ٹھہرا کر اس کارروائی کو جواز بنایا جا سکتا ہے۔ درخواست میں بلڈوزر کارروائی میں ملوث افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ 17 ستمبر کو، سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں، مختلف ریاستوں میں ہونے والی بلڈوزر کارروائی پر پابندی لگا دی تھی، اور ملزموں کو سزا دینے کے لیے استعمال کیے جانے والے 'بلڈوزر جسٹس ' کو روک دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اگلی سماعت تک عدالت کی اجازت کے بغیر بلڈوزر کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ تاہم عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر عوامی سڑک، فٹ پاتھ اور ریلوے لائن پر کسی قسم کی تجاوزات ہیں تو اسے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اسے ہٹانے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن یہ کاروائی تمام قانونی ضابطوں کے تحت ہونی چاہئے۔
Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.