International

بھوٹان کے شاہ جگمے خیسر نامگئے وانگ چُک بھارت کے 8 روزہ سرکاری دورے پر گواہاٹی پہنچ گئے

155views

بھوٹان کے شاہ جِگمے کھیسر نامگیال وانگ چُک بھارت کے آٹھ روزہ سرکاری دورے پر آج گوہاٹی پہنچ گئے ہیں۔ آسام کے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے گوپی ناتھ Bordoloi ہوائی اڈے پر بھوٹان کے شاہ کا استقبال کیا۔ آسام کے گورنر جگدیش مکھی اور وزیراعلیٰ آج دن میں بھوٹان کے شاہ سے ملاقات کریں گے۔ ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شاہ وانگ چُک کے اعزاز میں آج شام ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوگا۔ وہ کَل عالمی وراثتی مقام قاضی رنگا نیشنل پارک جائیں گے۔ آسام کی حکومت قاضی رنگا میں کل ایک اور ثقافتی تقریب کا اہتمام کرے گی، جس میں ریاست کی مالا مال ثقافتی وارثت کو نمایاں کیا جائے گا۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.