بھارت اور اٹلی کے درمیان کارکنوں، طلبا اور پیشہ ور افراد کی آمد ورفت میں سہولت کے لیے ایک معاہدے پر دستخط
194
بھارت اور اٹلی نے موبیلٹی اور مائیگریشن شراکت داری سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت کارکنوں، طلباءاور پیشہ ور افراد کی آسانی آمد و رفت کو یقینی بنایا جاسکے گا اور غیر قانونی مائیگریشن جیسے چیلنجوں کو بھی حل کیا جاسکے گا۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ان کے ہم منصب Antonio Tajani کے درمیان کل ایک میٹنگ میں اس معاہدے پر دستخط کئے گئے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے ایک ثمر آور میٹنگ کی، جس کے دوران انھوں نے بھارت- اٹلی اہم شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا۔