International

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری،رہائشی ٹاور بم سے اڑانے کی دھمکی

151views

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی دوسرے ہفتے میں جاری ہے، غزہ پر مسلسل اسرائیلی بمباری اور گھروں اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں مزید فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعرات کو غزہ کے جنوب میں وسطی خان یونس میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں 8 افراد جان سے گئے اور درجنوں زخمی ہو ئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گھر ایک گنجان آباد محلے میں واقع ہے۔ اس سے پہلے فلسطینی ٹیلی ویژن نے کہا تھا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں ایک مکان پر اسرائیلی بمباری میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ٹیلی ویژن نے مرنے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز نے دیر البلح میں مدینۃ الزہرہ کے ایک ٹاور پر انتباہی میزائل داغا تاکہ اسے تباہ کرنے کی تیاری کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے انتباہی میزائل نے دوسرے ٹاور کو نشانہ بنایا جس میں رہائشی اپارٹمنٹس کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

فلسطینی میڈیا نے کل شام بدھ کو رات گئے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع شہر رفح کے مغرب میں اسرائیلی بمباری میں 13 شہری مارے گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ بمباری میں ایک خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کے انڈونیشیا کے ہسپتال میں پانچ افراد مارے گئےاور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیل غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر کو حماس کی جانب سے شروع کیے گئے حملے کے جواب میں زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک غزہ میں تین ہزار سے زاید افراد مارے جا چکے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.